ماہِ شعبان؛اہمیت Ùˆ فضیلت اØ+ادیثِ نبوی Ú©ÛŒ روشنی میں

اØ+مد عبید اللہ یاسر قاسمی
شعبان یہ وہی قابلِ قدر مہینہ ہے جسے نبی کریم صلی اللہ علیہ Ùˆ سلم Ù†Û’ اپنا مہینہ قرار دیا ہے شَعْبَانُ شَھْرِیْ ÙˆÙŽ رَمَضَانُ شَھْرُ اللّٰہِ یعنی شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے، یہ وہی قابلِ اØ+ترام مہینہ ہے کہ جب رجب المرجب کا چاند نظر آتا توØ+ضور علیہ الصلوۃ Ùˆ السلام یہ دعا فرمایا کرتے تھے:
اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ رَجَبٍ وَ شَعْبَانَ وَبَلِّغْنَارَ مَضَانَ۔
(مشکوۃ المصابیØ+:رقم الØ+دیث 1396)
"اِلٰہی رجب اور شعبان میں ہمیں برکت دے اور ہم کو خیریت کے ساتھ رمضان تک پہنچادے"
یہی وہ مبارک مہینہ ہے جس میں آپ علیہ الصلوٰۃ والسلام Ú©ÛŒ دیرینہ تمنا پوری ہوئی اور تØ+ویل قبلہ کا Ø+Ú©Ù… نازل ہوا،تیمم سے متعلق اØ+کام کا نزول اسی مہینے میں ہوا،تاریخ اسلام کا عظیم غزوہ غزوۂ بنو المصطلق اسی ماہ میں پیش آیا، اسی مہینے میں آپ علیہ الصلوۃ Ùˆ السلام Ù†Û’ Ø+ضرت Ø+فصہؓ اور جویریہ Ø“ سے نکاØ+ فرمایا،چنانچہ اسلامی سال کا یہ آٹھواں مہینہ اپنی رØ+متوں، برکتوں اور سعادتوں Ú©Û’ اعتبار سے مہتم بالشان اور ماہ رمضان کیلئے پیش خیمہ ہوتا ہے اس مہینہ میں رمضان المبارک Ú©Û’ استقبال، اس Ú©Û’ سایہ فگن ہونے سے قبل ہی اس Ú©ÛŒ مکمل تیاری اور مختلف ضروری امور سے یکسوئی کا بھرپور موقع ملتا ہے۔
ماہ شعبان کی اہمیت و فضیلت
اس مہینے کی عظمت و اہمیت اتنی ہے کہ خود رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مہینہ میں رمضان کی تیاری کی ترغیب دی ہے چنانچہ
Ø+ضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں:خَطَبَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي آخِرِ يَوْمٍ مِنْ شَعْبَانَ فَقَالَ: يا أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ أَظَلَّكُمْ شَهْرٌ عَظِيمٌ مُبَارَكٌ (صØ+ÛŒØ+ ابن خزیمہ)
یہ مہینہ وہ مہینہ جس میں Ø+ضور اکرم صلی اللہ علیہ Ùˆ سلم اِس کثرت سے روزے رکھتے تھے کہ صØ+ابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کوگمان ہوتاکہ آپ کبھی ترک نہیں کریں Ú¯Û’ چنانچہ ام المومنین Ø+ضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں:اَØ+َبُّ الشَّھْرِ اِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہ Û– اَن یَّصُوْمُ شَعْبَانَ یَصِلُہ بِرَمَضَانَ
(کنزالعمال رقم الØ+دیث ٢٦٥٨٦)
"Ø+ضور اکرم صلی اللہ علیہ Ùˆ سلم Ú©Ùˆ یہ بات پسند تھی کہ شعبان Ú©Û’ روزے رکھتے رکھتے رمضان سے ملا دیں۔"اور Ø+ضرت اُمِ سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں:مَارَاَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ Û– یَصُوْمُ شَھْرَیْنِ مُتَتَابِعَیْن  اِلَّا شَعْبَانَ وَرَمَضَانَ
(ترمذی شریف۱/۱۵۵)
"میں Ù†Û’ Ø+ضور Û– Ú©Ùˆ شعبان اور رمضان Ú©Û’ سوا متواتر دو مہینے روزے رکھتے ہوئے کبھی نہیں دیکھا۔"
شب برات کا وقوع
نیز اس ماہ Ú©Û’ فضائل میں سے یہ بھی ہے کہ اس ماہ میں پندرہویں شب بھی ہے جس میں مغفرت عام ہوتی ہے جسکا تعامل صØ+ابہ کرام، تابعین، تبع تابعین اور سلف صالØ+ین Ú©Û’ دور سے منقول ہے
* کثرتِ صومِ شعبان Ú©ÛŒ تین Ø+کمتیں*
*(1)تعظیم رمضان اور روزوں کی تیاری*
اس ماہ میں نبی کریم علیہ الصلوۃ والسلام نے
رمضان المبارک Ú©ÛŒ عظمت Ùˆ اہمیت اور اس Ú©Û’ روزوں Ú©ÛŒ تیاری،اور ماہ رمضان میں اللہ کا قرب اور رمضان Ú©Û’ خاص انواروبرکات Ú©Û’ Ø+صول اور ان سے مزید مناسبت پیدا کرنے Ú©Û’ لیے کثرت Ú©Û’ ساتھ نفلی روزے رکھنے کا Ø+Ú©Ù… فرمایا چنانچہ شعبان Ú©Û’ ان روزوں Ú©Ùˆ رمضان Ú©Û’ روزوں سے وہی نسبت Ø+اصل ہے جو فرض نمازوں سے پہلے Ù¾Ú‘Ú¾Û’ جانے والے نوافل Ú©Ùˆ فرضوں سے ہوتی ہے اس سلسلے میں Ø+ضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ Ú©ÛŒ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیاگیا کہ: "اَیُّ الصَّوْمِ افضَلُ بَعْدَ رَمَضَانَ قالَ شعبانُ لِتَعْظِیْمِ رمضَانَ" ترجمہ: رمضان المبارک Ú©Û’ بعد افضل روزہ کون سا ہے؟ ارشاد فرمایا: رمضان Ú©ÛŒ تعظیم Ú©Û’ لیے شعبان کا روزہ، الخ (ترمذی شریف Ù¡/١٤٤)
*(2)بندوں کے اعمال کی اللہ کی طرف پیشی*
اللہ کے نبی علیہ الصلوۃ و السلام نے فرمایا
عن أسامة بن زيد رضي الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:شَعْبَانُ بَیْنَ رَجَبٍ ÙˆÙŽ شَھْرِ رَمَضَانَ یَغْفُلُ النَّاسُ عَنْہُ یُرْفَعُ فِیْہِ اَعْمَال فَاُØ+ِبُّ اَنْ لَّا یُ"شعبان(شعب الایمان،رقم الØ+دیث Û³Û¸Û²Û°)
شعبان رجب اور رمضان Ú©Û’ درمیان واقع ہوا ہے لوگ اِس سے غفلت برتتے ہیں مگر یہی مہینہ ہے جس میں بندوں Ú©Û’ اَعمال Ø+ضرتِ Ø+Ù‚ جل مجدہ Ú©Û’ سامنے پیش کیے جاتے ہیں، میری تمنا ہے کہ میرے اَعمال جب پیش کیے جائیں تومیرا شمارہ روزہ داروں میں ہو۔"
(3)ملک الموت کو مرنے والوں کی فہرست دی جاتی ہے۔
Ø+ضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا Ù†Û’ آنØ+ضرت صلی اللہ علیہ Ùˆ سلم سے دریافت کیا کہ آپ تمام مہینہ روزے کیوں رکھتے ہیں توآپ Ù†Û’ فرمایا :
اِنَّ اللّٰہَ یَکْتُبُ فِیْہِ مَیْتَةً تَہْلِکُ السَّنَةَ وَاُØ+ِبُّ اَنْ یَّأْتِیَنِی٠اَجَلِیْ وَاَنَا صَائِم Û” (مسند ابو یعلی، رقم الØ+دیث ٤٩١١)
"اِس مہینہ میں اُن لو گوں کے نام لکھے جاتے ہیں جواِس سال مرنے والے ہوتے ہیں پس مراجی چاہتا ہے اگر اِسی سلسلہ میں میری اَجل بھی آنے والی ہوتو میں خدا کی بہترین عبادت روزے میں مشغول ہوں ۔"
Ø+الات Ø+اضرہ میں ماہ شعبان کا پیغام
ماہِ شعبان Ú©ÛŒ فضیلت Ùˆ اہمیت اور اس میں زیادہ سے زیادہ روزہ رکھنے Ú©Û’ متعلق امت مسلمہ متفق ہے،اور آج امت مسلمہ ایک وبائی مرض سے دوچار ہے امیر غریب، Ø+اکم Ù…Ø+کوم، بادشاہ اور رعایا بلکہ ہر ہر شخص ایک خطرناک ترین وائرس Ú©ÛŒ زد میں ہیں، خوف وہراس اور ساناٹے کا ماØ+وال پورے ملک میں عام ہے جگہ جگہ لاک ڈاؤن Ú©Û’ سبب ضروریاتِ زندگی اور Ø+وائج اصلیہ سے بھی لوگ Ù…Ø+روم ہیں اس قدرتی وبا اور قہر خداوندی اور عذاب رب الٰہی Ú©Û’ چلتے ساری انسانیت مجبور ولاچار نظر آرہی ہے، ساری دنیا پر طائرانہ نظر دوڑائی جائے تو یہ نظر آرہا کہ اس وبا Ú©Û’ سبب لوگ اپنے آپ Ú©Ùˆ گھروں تک Ù…Ø+دود رہنے پرمجبور ہیں، شعبان Ú©Û’ مہینے میں اللہ Ú©Û’ رسول صلی اللہ علیہ Ùˆ سلم کا یہ طرز عمل رہا ہے کہ صØ+ابہ کرامؓ Ú©Ùˆ اکٹھاکرتے اورخطبہ دیتے جس میں انہیں رمضان Ú©Û’ فضائل ومسائل بیان کرتے، رمضان Ú©ÛŒ عظمت Ùˆ اہمیت Ú©Û’ پیش نظر اس Ú©ÛŒ تیاری Ú©Û’ سلسلے میں توجہ دلاتے۔اسی لئے ہم ماہ مبارک Ú©ÛŒ آمد سے پہلے پہلے اس Ú©Û’ مقام، اس Ú©ÛŒ عظمت، اس Ú©ÛŒ فضیلت، اس Ú©Û’ مقصد اوراس Ú©Û’ پیغام Ú©Ùˆ اپنے ذہن میں تازہ کریں،ان نازک Ø+الات میں ماہ شعبان رب Ú©ÛŒ عطا کا مہینہ ہے، گناہوں اور نافرمانیوں سے توبہ کر رب Ú©ÛŒ بارگاہ میں واپس آنے کا یہ صØ+ÛŒØ+ ترین وقت ہے،آپ اپنے گھروں میں رہ کر اØ+تیاطی تدابیر Ú©Ùˆ اپنانے Ú©Û’ ساتھ ساتھ قرآن مجید Ú©ÛŒ تلاوت،صوم Ùˆ صلوۃ Ú©ÛŒ پابندی کریں،اذکار Ùˆ واوراد Ú©Û’ ساتھ ساتھ توبہ Ùˆ استغفار اور دعاؤں کا خاص اہتمام کریں اوراس بات کا پختہ ارادہ کریں کہ ہم اس ماہ مبارک میں اپنے اندر تقوی Ú©ÛŒ صفت پیدا کرنے Ú©ÛŒ کوشش کریں Ú¯Û’ جو روزہ کامقصدہے،اگر ہم اس ماہ Ú©ÛŒ قدر دانی کرتے ہیں اور رب عظیم Ú©ÛŒ بارگاہ میں اپنے گناہوں سے سچی توبہ کرتے ہیں اور ظلم وستم سے بچنے، Ø+قوق اللہ Ùˆ Ø+قوق العباد Ú©ÛŒ پاسداری کرنے کا عزم رکھتے ہیں تو انشاء اللہ اس وبا کا خاتمہ ہوگا اور ماہ رمضان کا ہم صØ+ÛŒØ+ طریقے پر استقبال کرپائیں Ú¯Û’ اور اس Ú©ÛŒ برکات سے بھرپور فائدہ اٹھاسکیں Ú¯Û’ Û”
اللہ تعالیٰ امت مسلمہ Ú©Ùˆ اس ماہ Ú©ÛŒ قدر دانی Ú©ÛŒ توفیق مرØ+مت فرمائے اور اس خطرناک وبا سے پوری ملت Ú©ÛŒ Ø+فاظت فرمائے اور رمضان المبارک میں ہمیں اپنے اعمال Ú©Û’ ساتھ مساجد میں جمع فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین